0+
تعداد طلبہ
0+
اساتذہ کرام
درجہ دینیات ۔ درجہ حفظ ۔ درجہ تجوید و قراءت
تعلیمی نظام
ادارے کا تعارف
معھد زید بن ثابت شہرِ دربھنگہ کا ایک منظم اور معتبر دینی تعلیمی ادارہ ہے، جو خالص دینی مقاصد کے تحت فیس کے باقاعدہ نظام پر قائم ہے اور اپنے تمام اخراجات خود برداشت کرتا ہے۔
یہاں تعلیم کا آغاز درجۂ دینیات (نورانی قاعدہ) سے ہوتا ہے، پھر ناظرہ اور حفظِ قرآنِ مجید کرایا جاتا ہے۔ اس ادارے کی ایک نمایاں اور امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں طلبہ کو ایک نشست میں مکمل قرآن کریم سنانے کا اہتمام کرایا جاتا ہے۔
ہمارا وژن
ایک ایسے اسلامی معاشرے کی تشکیل جہاں قرآن کریم کی تعلیمات ہر گھر کا حصہ ہوں، اور ہماری نئی نسل اسلامی اقدار کے سائے میں ایک بہترین مسلمان اور صالح انسان بن کر ابھرے۔
ہمارا مشن
بچوں کو معیاری دینی تعلیم، حفظِ قرآن اور تجوید و قراءت کی بہترین تربیت فراہم کرنا۔ ہم ایک ایسا منظم تعلیمی ماحول پیش کرتے ہیں جو طلبہ کی فکری اور اخلاقی نشوونما کو یقینی بنائے۔